وزیر اعظم کا مسئلہ کشمیر پر خطاب پوری قوم کی ترجمانی ہے،کامران سیف

وزیر اعظم کا مسئلہ کشمیر پر خطاب پوری قوم کی ترجمانی ہے،کامران سیف

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ق)لاہور کے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف نے وزیراعظم عمران خان کے مسئلہ کشمیر پر قوم سے خطاب کو عوام کی ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم ہر جمعہ کو 30منٹ تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرے گی وزیراعظم کا مسئلہ کشمیر پر آخری حد تک جانے کا اعلان خوش آئند ہے مسئلہ کشمیر مذاکرات سے نہیں بلکہ طاقت سے حل ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کرفیوکا 22واں روز ہے کشمیریوں پر زندگی تنگ کردی گئی ہے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق10ہزار گرفتاریاں ہوئی ہیں۔

جیلیں بھر گئی ہیں ہوٹل سب جیل قرار دے دیئے گئے ہیں وادی میں شدید انسانی بحران، ادویات، اشیائے ضروریہ کی شدید قلت ہے بھارتی اپوزیشن کو بھی واد ی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

کامران

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -