رنگ آف پاکستان انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے آج شروع

  رنگ آف پاکستان انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے آج شروع

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) رنگ آف پاکستان انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے(آج)بدھ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوں گے،ایونٹ میں پاکستانی ریسلر بادشاہ پہلوان ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے، ریسلنگ مقابلوں میں پاکستان کے علاوہ برطانیہ، امریکہ، فرانس، بیلجیئم، سوٹزرلینڈ اور ہنگری کے پہلوان شرکت کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق رنگ آف پاکستان کے زیراہتمام تین روزہ رنگ آف پاکستان انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کے لئے غیر ملکی پہلوان پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ ایونٹ کے مقابلے (آج)بدھ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔ایونٹ میں پاکستانی ریسلر بادشاہ پہلوان ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ رنگ آف پاکستان کے چیئرمین پیر سید عاصم علی شاہ کے مطابق مقابلوں میں دس غیر ملکی کے علاوہ پاکستانی ریسلرز بھی حصہ لے رہے ہیں جن برطانیہ، امریکہ، فرانس، پاکستان، بیلجیئم، سوٹزرلینڈ اور ہنگری کے پہلوان شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس لیاقت جمنازیم کی نہ دستیابی کی بنا پر ہمیں ایونٹ الیونتھ ہاور میں ملتوی کرنا پڑا اور پھر ہم نے اس کا لاہور میں کامیاب انعقاد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے حوالے سے ایک پرامن ملک ہیں اور وزیراعظم عمران خان بھی ایک کھلاڑی رہے ان کی بھی خواہش ہے ملک میں انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی چاہتے ہیں ان کی قیادت میں پاکستان 1992میں کرکٹ کا عالمی چمپئن بننا۔ رنگ آف پاکستان اپنی مدد آپ کے تحت کھیلنے کے لئیرنگ بناکر وہاں پر گراس روٹ پر پہلوانوں کو تربیت دیں گے اور جس سے ملک میں پہلوانی کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔پیر عاصم شاہ نے کہا کہ ہم گذشتہ تین برسوں میں 25مختلف ممالک کے 45نامور پہلوان پاکستان لائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں سے ملک میں پہلوانی کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -