انگلش ٹی 20 کرکٹ لیگ میں سسیکس اور ڈربی شائر کی فتوحات

انگلش ٹی 20 کرکٹ لیگ میں سسیکس اور ڈربی شائر کی فتوحات

  

لندن (اے پی پی)انگلش ٹی 20 کرکٹ لیگ میں سسیکس اور ڈربی شائر نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں سسیکس نے گلیمورگن کاؤنٹی کو 7 وکٹوں سے مات دی۔ فاتح ٹیم نے 175 رنز کا ہدف 16.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایلیکس کاری نے 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ مانچیسٹر میں کھیلے گئے میچ میں ڈربی شائر نے لنکا شائر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے ہرایا۔ ڈربی شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 162 رنز بنائے، وین میڈسن نے 69 اور بلی گوڈیلمن نے 57 کی عمدہ اننگز کھیلی، لنکا شائر کی ٹیم ہدف کا تعاقب نہ کر سکی اور اس نے نو وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔

روی رامپال نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وین میڈسن مرد میدان قرار پائے۔ شعیب ملک جمعرات کو دبئی سے ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گے

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -