پاک سری لنکا سیریز، پی سی بی کی کوارڈنیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

پاک سری لنکا سیریز، پی سی بی کی کوارڈنیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے سری لنکا کیساتھ ون ڈے اور ٹی 20سیریز کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کوارڈنیشن کمیٹی کا اہم اجلاس(آج) بدھ کو لاہور میں طلب کرلیا ہے۔وسیم خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس مہمان ٹیم کے سکیورٹی انتظامات سمیت ہر ڈیپارٹمنٹ اپنی تیاریوں پر بریفنگ دے گا اور مختلف تجاویز پر مشاورت ہوگی۔ شائقین کرکٹ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی، ٹکٹ کی قیمت کیا رکھی جائے، اس پر بھی حتمی فیصلہ بدھ کے اجلاس میں ہی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کو صدارتی لیول کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، سری لنکن ٹیم کی 25ستمبر کو کراچی آمد متوقع ہے، اگلے روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑی نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے کپتان بھی 26ستمبر کو پریس کانفرنس کریں گے۔ 27ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کھیلاجائے گا دوسرا ون ڈے میچ 29اور تیسرا 2اکتوبر کو رکھا گیا ہے۔3اکتوبر کو دونوں ٹیمیں لاہور کی اڑان بھریں گے، 4اکتوبر کو پریکٹس سیشن طے کیا جارہاہے، قذافی اسٹیڈیم میں 5اکتوبر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی کا میلہ سجے گا۔ 7 اکتوبر کو دوسرا جبکہ 9اکتوبر کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکن اور پاکستانی اسٹارز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -