خواتین ترک والی بال ٹیم کی یورپین چمپین شپ میں کامیابی

خواتین ترک والی بال ٹیم کی یورپین چمپین شپ میں کامیابی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ( آن لائن)ترک والی بال ٹیم برائے خواتین کی یورپین چمپین شپ میں کامیابی،ترک قومی والی بال ٹیم برائے خواتین نے یورپی چمپین شپ کے اے گروپ میں اپنے تیسرے میچ میں بلغاریہ کو 3۔1 کے اسکور سے شکست دے دی۔اپنے گروپ کے تینوں میچوں میں فتح سے ہمکنار ہونیو الے ترکی نے آخری 16 ٹیموں کے گروپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ترک قومی والی بال ٹیم نے اس سے قبل یونان اور فن لینڈ کو شکست دی تھی۔قومی ٹیم اپنے گروپ کا چوتھا میچ آج فرانس سے کھیلے گی۔