کیریبیئن لیگ، شعیب ملک گیانا کی قیادت کریں گے  

  کیریبیئن لیگ، شعیب ملک گیانا کی قیادت کریں گے  

  

دبئی(آئی این پی) فارم اور فٹنس ثابت کرنے کا عزم لیے شعیب ملک جمعرات کو دبئی سے ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گے جب کہ آل راؤنڈر کیریبیئن پریمیئر لیگ میں گیانا ایمازون واریئرز کی قیادت کریں گے۔دبئی میں اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ شعیب ملک نے حال ہی میں شادی کرنے والے حسن علی اور سامیعہ کی میزبانی کرتے ہوئے ان کی آئندہ زندگی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اب آل رانڈر کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شرکت کیلیے جمعرات کو ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گے۔ ٹرینیڈاڈ میں 4ستمبر کو شروع ہونے والے ایونٹ کا فائنل 12اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔گذشتہ سال کی رنرز اپ ایمازون واریئرز کی قیادت کرتے ہوئے شعیب ملک کو اپنی فارم اور فٹنس ثابت کرنے کا موقع ملے گا،گذشتہ دنوں انھوں نے کینیڈا پریمیئر لیگ میں 213کی اوسط اور161 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے، ایونٹ میں انھوں نے صرف ایک بار وکٹ گنوائی اور وہ بھی رن آوٹ ہوئے تھے۔ورلڈکپ کے بعد ون ڈے سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، وہ مختصر فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی جاری رکھتے ہوئے آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھی شرکت کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں، پاکستان کو سری لنکا کیخلاف 5،7اور 9اکتوبر کو لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں، شعیب ملک کو اس سیریز کیلیے کیریبیئن پریمیئر لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس آنا ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -