فیفا نے انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

    فیفا نے انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا

  

برازیلیہ (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ٹورنامنٹ 26 اکتوبر سے 17 نومبر تک برازیل میں کھیلا جائے گا۔ فیفا کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 24 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں چھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں میزبان برازیل، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور انگولا گروپ بی میں نائیجیریا، ہنگری، ایکواڈور اور آسٹریلیا، گروپ سی میں جنوبی کوریا، ہیٹی، فرانس اور چلی گروپ ڈی میں امریکا، سینیگال، جاپان اور ہالینڈ، گروپ ای میں سپین، ارجنٹائن، تاجکستان اور کیمرون جبکہ گروپ ایف میں میکسیکو، اٹلی، پیراگوائے اور سولومن جزائر شامل ہے۔

ہر ٹیم تین تین گروپ میچ کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی، ٹورنامنٹ کا فائنل 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -