راولپنڈ ی: گل کلب نے انٹرکلب چیمپئن شپ جیت لی  

  راولپنڈ ی: گل کلب نے انٹرکلب چیمپئن شپ جیت لی  

  

راولپنڈی( آن لائن) راولپنڈ ی کرکٹ سیڈیم میں ڈی سی اے راولپنڈی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی انٹرکلب چمیپئن شپ جیت لی فائنل میں گل کلب نے خان ریاض کلب کو 121 رنز سے ہرا کر چمپئین شپ جیت لی,مین آف دی میچ ناصر نواز نے 116 بالز پہ شاندار 154 رنز بنائے, جبکہ اظہار خان نے 5 وکٹیں حاصل کی, 86کلبز پر مشتمل ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 168 میچز کھیلے گئے. فائنل میں معزز مہمانوں نے شرکت کی, جن میں چئرمین ڈی سی اے جنرل ابصار عالم, نمائندہ ڈی سی اے کرنل وسیم اور دیگر مہمانان پی ٹی وی کے سپورٹس ڈائریکٹر ڈاکٹر نعمان نیاز, ٹیسٹ کرکٹر محمد وسیم،ابقہ کمنٹیٹر احتشام الحق,محمد اشرف چئرمین ایم آئی اے کمپنی, برگیڈئیر اقتدار نصیر احمد, برگیڈئیر منور رانا, برگیڈئیر گل ثاقب،عبدالرحمان ڈی ڈی،اے ایچ ایف،اظہر شاہ,سابقہ کرکٹر مسعود انور،سابقہ ٹیسٹ امپائر میاں اسلم, کمینٹیٹرز قاضی عزیر اور اعجاز احمد, ہانگ کانگ ٹیم کوچ الیاس گل،زوالفقار علی آرگنائزر،کوآرڈینینٹر شعیب احمد کے علاوہ بڑی تعداد میں شائیقین نے شرکت کی۔۔ٹورنامنٹ کو آر اینڈ ایس کمپنی نے سپانسر کیا.۔

شاندار اختتامی تقریب میں سی ای او آر اینڈ ایس عبدالرحمان صاحب نیکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے.جنرل ابصار عالم نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ آ وٹ ڈور گیمز میں بچوں کی دلچسپی دیکھ کر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے کیونکہ آج کل کے بچے گھروں میں موبائل کھیلوں میں دلچسپی لینے کے وجہ سے آوٹ ڈور کھیلوں کی اہمیت سے آگاہ ہو گے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر ادارے بھی اسی طرح کے مقبلے منعقد کروا کر بچوں کی مصروفیات میں مثبت کردار ادا کرنے میں اپنا رول پلے کر یں گے

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -