ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ، فاف ڈوپلیسی کل کینٹ کی طرف سے ایکشن میں نظر آئینگے  

    ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ، فاف ڈوپلیسی کل کینٹ کی طرف سے ایکشن میں نظر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (اے پی پی) انگلش کلب کینٹ نے ویٹالٹی ٹی ٹونٹی بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے جنوبی افریقن بلے باز فاف ڈوپلیسی کی خدمات حاصل کر لیں۔ فاف ڈوپلیسی (کل) جمعرات کو گلوسٹر شائر کے خلاف کینٹ کلب کی نمائندگی کرینگے۔ کینٹ کلب نے ابتدائی طور پر آخری دو گروپ میچز کیلئے ڈوپلیسی سے معاہدہ کیا ہے تاہم اگر کینٹ کی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی تو وہ ناک آؤٹ میچز میں بھی کلب کو دستیاب ہوں گے۔ ڈائریکٹر آف کینٹ کرکٹ پال ڈاؤنٹن نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈوپلیسی ورلڈ کلاس بلے باز ہونے کے ساتھ ساتھ قائدانہ صلاحیتوں کے بھی مالک ہیں، ان سے معاہدہ کرنے پر ہم بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں، امید ہے کہ وہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی دلوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔