پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا سائیکلنگ فیڈریشن کے انتخابات تسلیم کرنے سے انکار

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا سائیکلنگ فیڈریشن کے انتخابات تسلیم کرنے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے گذشتہ روز کراچی میں ہونے والے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے انتخابات کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے انتخابات خود ساختہ قرار دیدیا ہے۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری خالد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے ہونے والے انتخابات کی کوئی اہمیت نہیں بلکہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے انتخابات خود ساختہ باڈی بنائی گئی ہے جس کا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی پی او اے ان انتخابات کو کسی صورت میں تسلیم کرتی ہے کیونکہ ان انتخابات میں سندھ، بلوچستان، پنجاب سمیت کئی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت نہیں کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن صرف اسی تنظیم کو تسلیم کرے گی جس کے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی سرپرستی میں انتخابات ہونگے۔انہوں نے کہا کہ عالمی تنظیم کے ساتھ ہونے یا ناہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، انٹرنیشنل اولمپک ایسوسی ایشن کا حصہ ہونا ضروری ہے اور انٹرنیشنل اولمپک ایسوسی ایشن بھی اسی تنظیم کو تسلیم کرتی ہے جو ملکی تنظیم کا حصہ ہو اس لئے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا حصہ نہیں ہے اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے انتخابات خود ساختہ باڈی بنائی گئی ہے جس کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کسی صورت میں تسلیم نہیں کرے گی۔