سپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈویژنل سپورٹس آفس لاہور کے زیراہتمام”ہرا بھرا پاکستان“شجرکاری مہم 31اگست سے شروع ہو گی

  سپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈویژنل سپورٹس آفس لاہور کے زیراہتمام”ہرا بھرا ...

  

لاہور (آن لائن) سپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈویژنل سپورٹس آفس لاہور کے زیراہتمام”ہرا بھرا پاکستان“شجرکاری مہم 31اگست سے شروع ہورہی ہے، ”ہرا بھرا پاکستان“ شجرکاری مہم کے تحت لاہور کی مختلف گراؤنڈز میں ہزاروں پودے لگائے جائیں گے، اس سلسلہ میں افتتاحی تقریب 31اگست کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔

جس کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ پواد لگاکر کریں گے، اس موقع پر واک بھی ہوگی جس میں قومی اور صوبائی سطح کے کھلاڑیوں سمیت مختلف شعبہ زندگی کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ ”ہرا بھرا پاکستان“ شجرکاری مہم وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلہ میں شروع کی جارہی ہے جس کا مقصد ماحول کو صاف اور آلودگی سے پاک کرنا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -