بڑا اپ سیٹ،سیرینا ولیمز نے ماریہ شراپوا کو یو ایس اوپن سے باہر کردیا  

بڑا اپ سیٹ،سیرینا ولیمز نے ماریہ شراپوا کو یو ایس اوپن سے باہر کردیا  

  

نیویارک(آئی این پی)رواں برس کے چوتھے اور آخری بڑے گرینڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے 139ویں ایڈیشن کے پہلے روز سرینا ولیمز، راجر فیڈرر، نواک جوکووچ نے فتح سمیٹ لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ٹینس اسٹارسرینا ولیمز نے روس کی ماریہ شراپوا کو شکست دی، سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے سمت نگال جبکہ عالمی نمبر ایک سربین ٹینس اسٹار نوویک جوکووچ نے اسپین کے روبرٹو کاربالس کو شکست دے دی۔سیرینا ولیمز اور ماریہ شراپوا کے درمیان ایک سنسنی خیز میچ کی امید کی جارہی تھی لیکن سیرینا ولیمز کے آگے ماریہ شراپوا مکمل آف کلر نظر آئیں اور اسٹریٹ سے ہار کر کورٹ میں موجود سب ہی فینز کو حیران کر ڈالا۔سرینا ولیمز نے پہلے رانڈ میں ماریہ شراپوا کو چھ ایک چھ چھ ایک سے شکست دی۔ ماریہ شیراپوا کی سرینا ولیمز کے ہاتھوں یہ مسلسل 19 ویں بار شکست ہوئی۔گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 26 اگست سے امریکا کے مشہور شہر نیویارک میں آغاز ہوا۔ میگا ایونٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جارہا ہے جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز سمیت دیگر مقابلے ہونگے۔8ستمبر تک جاری رہنے والے میگا ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے۔سربین اسٹار اور عالمی نمبر ون جوکووچ کو مینز اور جاپان کی اسٹار کھلاڑی ناؤمی اوساکا کو ویمنز سنگلز ایونٹس کیلئے ٹاپ سیڈ رکھا گیا ہے، رافیل نڈال سیکنڈ اور راجر فیڈرر تھرڈ سیڈ ہیں، اسطرح ویمنز سنگلز میں آسٹریلوی کھلاڑی ایشلیگ بارٹی سیکنڈ سیڈ، کیرولینا پلسکووا تھرڈ سیڈ، سیمونا ہالپ فورتھ سیڈ، ایلینا سویتولینا ففتھ سیڈ جبکہ سرینا ولیمز ایٹتھ سیڈ ہیں۔سربیا کے نامور ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں جاپانی ٹینس سٹار ناومی اوساکا اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -