جاز نے ڈیجیٹل لرننگ پروگرام کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا
اسلام آباد(پ ر)بزنس انٹیلیجنس گروپ نے (Jazz)جاز اسمارٹ اسکول کو '' بہترین پائیدار'' پروگرام کے طورپرتسلیم کیاہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کمپنی(Jazz) جاز نے اس پروگرام کے پیش نظر دیگر ایوارڈ زبھی حاصل کئے ہیں۔ بزنس انٹیلیجنس گروپ نے اس بات کا اعلان سالانہ ایوارڈکی تقریب میں کیا۔ اس ایوارڈکا مقصدبہترین کارکردگی دیکھنے والی گروپس کی حوصلہ آفزائی اوران کے کاروبارکو مستحکم بنانا ہے۔جاز اسمارٹ اسکول پروگرام نے سرکاری اسکولوں کے لئے ڈیجیٹل لرننگ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے طلباء کے سیکھنے کی صلاحیتوں اور تدریسی طریقہ کار میں اضافہ کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت قومی تعلیمی نصاب پر مبنی مواد کو طلباء کے لئے زیادہ متعلقہ اور دلکش بنایا گیا تھا۔ یہ پروگرام لڑکیوں کے 75 سرکاری اسکولوں میں ایک آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے متعین کیا گیا تھا۔ دو سالہ پائلٹ پروگرام کا آغاز 2017 میں ہوا تھا جس نے چھبیس ہزار(26,000) سے زائد مڈل اسکول کی لڑکیوں اور 900 خواتین اساتذہ اور پرنسپلز کو متاثر کیا ہے۔(Jazz) جاز سمارٹ اسکول پروگرام اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف 2030 کے عین مطابق ہے۔ موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے مضبوط جزو کو دیکھتے ہوئے، وفاقی حکومت اب ان اسکولوں کے بارے میں واضح پالیسی مرتب کرے گی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہا کہ ”ہم سمجھتے ہیں کہ ڈیجیٹل طریقے سے تعلیم کا حصول ہمارا مستقبل ہے“، یہی وجہ ہے کہ ہم ایسے اقدامات ڈیزائن کرتے ہیں جو نہ صرف طلباء بلکہ اساتذہ کے لئے بھی صلاحیتوں کو بڑھا نے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ''ہمیں خوشی ہے کہ بزنس انٹیلیجنس گروپ نے ہماری کوششوں کوسراہا اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس طرح ملک بھر میں جاز سمارٹ اسکول پروگرام کو بڑھانے میں مزیدمدد ملے گی۔ جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے کہاکہ '' پاکستان کی سب سے بڑی ڈیجیٹل کمپنی(Jazz) ڈیجیٹل خواندگی کے فرق کو ختم کرنے میں یقین رکھتی ہے“۔ تقریب سے خطاب کے دوران نالج پلیٹ فارم کے بانی، محبوب محمود نے کہا کہ ''یہ پہلا ایڈیٹیک منصوبہ ہے جو پاکستان میں کامیابی کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے، اس منصوبے کی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، نالج پلیٹ فارم او ر جاز کے مابین، مضبوط پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ اس پروگرام میں تبدیلی کا نظم و نسق، اساتذہ کی تربیت، کیمپس کی مصروفیت،ڈیجیٹل مواد، ٹیکنالوجی ا ور کارکردگی کی سطح کا احتساب شامل ہے۔اس موقع پر بزنس انٹیلیجنس گروپ کی چیف افسر، ماریہ جمنیز نے کہا، ''ہمیں جاز کی جانب سے اس پروگرام کا حصہ بننے اور ان کی کوششوں پر فخر ہے“۔'' انہوں نے کہا کہ ہمارے پینل کے لئے یہ واضح تھا کہ ان کا وژن اور حکمت عملی نتائج کو ایک صاف ستھری، پائیدار دنیا کی جانب ایک اہم قدم ہے۔