ٹوگ  ویل نمبر 1سے گیس اور کنڈنسیٹ کے ذخائر کی دریافت

  ٹوگ  ویل نمبر 1سے گیس اور کنڈنسیٹ کے ذخائر کی دریافت

  

اسلام آباد(پ ر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے   ایکسپلوریٹری ویل ٹوگ نمبر1 سے گیس اور کنڈسیٹ کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں، جو ضلع کوہاٹ، صوبہ خیبر پختونخواہ میں واقع ہے۔  او جی ڈی سی ایل ٹوگ ویل نمبر 1   پر بطور آپریٹر کام کر رہی ہے اور کمپنی کے حصص 50 فیصد ہیں جبکہ ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) 33.33% اور سیف انرجی لمیٹڈ (ایس ای ایل) 16.67 فیصد کی اس میں حصہ دار ہیں۔ ٹوگ ویل نمبر1 کی کھدائی اور تجزئیے کے لئے مکمل طور پر او جی ڈی سی ایل کے ماہرین پر انحصار کیا گیا۔ کنویں کی کھدائی 3200 میٹر تک کی گئی۔ جہاں پر 12.7  میلن سٹینڈرڈ کیوبک فٹ(ایم ایم ایس سی ایف گیس) یومیہ اور  240بیرل کنڈنسیٹ یومیہ 32/64 چوک کے ذریعے حاصل ہو گا اور ویل ہیڈ فلوئینگ دباو 2478 فی مربع انچ ( پی ایس آئی) ہے۔ ٹوگ ویل نمبر 1 سے گیس اور کنڈنسیٹ کی یہ دریافت کوہاٹ جائنٹ وینچر کی شاندار حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔  اس دریافت سے ہائیڈروکاربن کے ملکی ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ جس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

مزید :

کامرس -