ساتویں بزنس فورم سے ملکی انڈسٹری ترقی کرے گی‘خادم حسین 

ساتویں بزنس فورم سے ملکی انڈسٹری ترقی کرے گی‘خادم حسین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین نے کہا ہے کہ چائنہ چیمبر آڑ کامرس برائے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ مشینری اور الیکٹرونگ مصنوعات،اوورسینز انوسٹمنٹ ،فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس کے مشترکہ تعاون سے لاہور میں 2ستمبرسے4ستمبر تک ساتویں پاک چائنہ بزنس فورم اور صنعتی نمائش کے انقعاد سے ملکی انڈسٹری ترقی کرے گی۔نمائش میں سو سے زائد چینی اور سو سے زائد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت سے جوائنٹ وینچر ز اور پارٹنر شپ کے وافر مواقع دستیاب ہونگی جس سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ نمائش میں صنعتی مشینری،آٹو پارٹس،مشین پارٹس،بلڈنگ میٹیریل،انرجی،الیکٹرونک اور الیکٹرونک مصنوعات،فٹنس ایکوئپمنٹ، آئی ٹی،پروسیسنگ مشینری اور دوسری صنعتوں کے لوگ حصہ لے رہے ہیں تین روزہ صنعتی نمائش پاکستان اور چائینیز کاروباری برادری کو باہم تعاون کا موقع فراہم کرے گی۔ملک بھر میں ایسی صنعتی نمائشوں سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

مزید :

کامرس -