وفاقی سیکرٹری آئی ٹی کا ورچوئل یونیورسٹی ہیڈ آفس کا دورہ
لاہور(پ ر)وفاقی سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کام،شعیب احمد صدیقی نے ورچوئل یونیورسٹی ہیڈ آفس کا دورہ کیا اس موقع پرریکٹر ورچوئل یونیورسٹی نعیم طارق نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ ان کے ساتھ ڈائیریکٹر آئی سی ٹی احسن پوری، ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن، احمر سعید قاضی، ڈائیریکٹر کیمپسز فرحان صادق،جنرل مینجیر ورچوئل یونیورسٹی ٹیلی ویژن نیٹ ورک بابرعلی، رجسٹرار ورچوئل یونیورسٹی ڈاکٹر محسن، ڈین فیکلٹی آف سائینس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر مسرور الاہی بابر،ڈین فیکلٹی آف کمپیوٹر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ملک محمد عارف رفیق اور کنٹرورلر امتحانات ڈاکٹر فیصل تحسین شاہ بھی موجود تھے۔ وفاقی سیکرٹری کو یونیورسٹی کے نظام تعلیم کے بارے میں جامع رپورٹ پیش کی گئی۔ وفاقی سیکرٹری نے یونیورسٹی کے مختلف ڈپارٹمنٹس کا دورہ کیا اور ورچوئل یونیورسٹی کے جدید نظام تعلیم کو بے حد سراہا۔انہوں نے پاکستان کی پہلی موبائل بائیو لیب کا دورہ بھی کیا جو ورچوئل یونیورسٹی کا ایک منفرد اعزاز ہے۔جس سے پاکستان کے لائف سائنسز کے میدان میں کم ترقی یافتہ علاقے کے طلبا و طالبات مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے ورچوئل یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈی جی سکل کو بھی بے حد سراہا جس سے اب تک لاکھوں لوگوں کو ہنر مند کیا جا چکا ہے۔ وفاقی سیکرٹری شعیب احمد صدیقی نے سال 2019میں ایشین ایسوسی ایشن آف اوپن یونیورسٹی کی میزبانی جیتنے پر ورچوئل یونیورسٹی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ پاکستان کے لیئے بہت بڑا اعزاز ہے اور منسٹری آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی اس کانفرنس کو کامیاب کرنے کے لیئے ورچوئل یونیورسٹی کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے۔
اور ورچوئل یونیورسٹی جدید نظام تعلیم کو ملک کے کونے کونے میں پھیلانے کے لیئے برسرے پیکار ہے۔ اور یونیورسٹی کو جدید خطوط پر اسطوار کرنے کے لیئے منسٹری آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی اپنا مکمل کردار ادا کرے گی۔