دو روزہ سیون اپ ویڈنگ شو میں 60 ہزارسے زیادہ افراد کی شرکت 

دو روزہ سیون اپ ویڈنگ شو میں 60 ہزارسے زیادہ افراد کی شرکت 

  

لاہور(پ ر) سب سے بڑے ویڈنگ ایکسپو کے تیسرے ایڈیشن، 7Up پاکستان ویڈنگ شو کا کامیابی کے ساتھ لاہور میں اختتام ہوا جس میں 2 دن کی تقریب میں تقریباً 60 ہزار افراد نے شرکت کی۔ 7Up پاکستان ویڈنگ شوکے شرکاء کو فیشن، خوبصورتی کے میدان میں 70 سے زیادہ برانڈز پر ڈسکاؤنٹ حاصل کرنے کا موقع ملا۔ اس سال کے ایونٹ کا افتتاح اداکارہ کبریٰ خان اور بلال اشرف نے کیا جبکہ اس کا اختتام فواد خان جیسی خوبصورت شخصیت نے کیا۔ 7Up پاکستان ویڈنگ شونے اپنے شرکاء کو موقع فراہم کیا کہ وہ مشہور ترین ایونٹ پلانرز، دلہن کے لباس کے ڈائزینرز، فرنیچر کے برانڈز، کیٹررز، ڈی جیز، فوٹو گرافرز، سیلونزاور بہت سے دیگر لوگوں کے ذریعے ایک ہی چھت کے نیچے اپنی شادی کی منصوبہ بندی کر سکیں۔ مزید یہ کہ دلہنوں کو اپنی پسند کے فیشن ڈائزینر سے ملنے کا موقع ملا جہاں انہوں نے ٹونی اینڈ گائے کی شمل قریشی، آرامش سیلون، SPA اور بہت سے دیگر میک اپ آرٹسٹوں سے خوبصورتی کے حصول کے مشورے حاصل کرنے کا موقع ملا۔ اس ایونٹ کے متعلق بات کرتے ہوئے حسن خالد مینجنگ ڈائریکٹر 7Up پاکستان ویڈنگ شو اور ڈریم ویورپروڈکشنز نے کہا ”ویڈنگ کے شعبہ میں خاصی ترقی ہوئی ہے اور دلہن اور دلہا کو ان کے خاص دن کے متعلق ناقابل فراموش اور غیر معمولی تجربات حاصل ہوئے۔ اس بڑے ویڈنگ ایکسپو کے ذریعے ہم شادی کے لوازمات فراہم کرنے والے تجربہ کاروں کو ایک چھت کے نیچے لے آئے ہیں۔

جس کا مقصد یہ تھا کہ ہم اپنے مہمانوں کو زندگی بھر یاد رہنے والی یادیں دے سکیں۔ ہر سال کی طرح اس ویڈنگ شو میں خوش نصیب شرکاء کو بہت سے انعامات جیتنے کا موقع ملا جس میں ہنی مون کی ائیر ٹکٹس، مفت دلہن فوٹو شوٹ اور میک اپ ڈیلز شامل ہیں۔ 7Up پاکستان ویڈنگ شونے شادی کی خدمات فراہم کرنے والے لوگوں کو باہم مربوط کرکے ایک ہی جگہ پر دلہن کے لوازمات کو یکجا ء کر کے قابل رسائی بنایا ہے تاکہ دلہن اس کے خاندان اور شادی کی تقریبات کو خوبصورت اور آسان بنایا جا سکے۔ 7Up پاکستان ویڈنگ شونے شادی کے لوازمات کی نمائش لگانے والوں کوشرکاء سے ملنے کا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے تاکہ وہ اپنے برانڈ سے آگاہی حاصل کر کے اس کو پہچان سکیں۔ اس نے خریداروں کو بھی موقع فراہم کیا ہے کہ وہ بہت سے فروخت کنندگان کو دیکھ کر ایک ہی دفعہ اپنی شادی کی منصوبہ بندی کر سکیں۔ ریم ویور پروڈکشنزکے

مزید :

کامرس -