پیاف فاؤنڈرز الائنس نے مارکیٹ وزٹ پروگرام فائنل کر لیا

    پیاف فاؤنڈرز الائنس نے مارکیٹ وزٹ پروگرام فائنل کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)پیاف فاؤنڈرز الائنس نے مارکیٹس وزٹ پروگرام کو فائنل کر لیا۔ایسوسی ایٹ کلاس کیپمین کے انچارج محمد علی میاں اور شیخ محمد آصف نے آج یہاں الیکشن آفس میں لاہور کی تمام اور بڑی مارکیٹس سے آئے تاجروں اور نمائندوں کی مشاورت سے پروگرام کو فائنل کر لیا اور الیکشن مہم کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اجلاس میں شمالی لاہورکی تمام بڑی اور اہم تجارتی مراکز اور ووٹرز کو زیر بحث لایا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ لاہور کی تمام مارکیٹس کے نمائندوں سے ملاقات کی جائے گی اور ان علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا  ہمیشہ کی طرح زور و شور سے انتخابی مہم چلائی جائے گی۔ پیاف فاؤنڈرز الائنس کے قائدین افتخار علی ملک، محمد علی میاں، شیخ محمد آصف، عرفان اقبال شیخ،خواجہ خاور رشید، خامس سعید بٹ، میاں زاہد جاویدناصر حمید خان،ذیشان خلیل، مدثر مسعود چوہدری،میاں وقار، انیس ارشد اور دیگر ایسوسی ایٹ کلاس امیدواران  ملک محمد خالد، خادم حسین، شیخ سجاد افضل، واصف یوسف، ذیشان سہیل ملک،حاجی آصف سحراور یاسر خورشید کو تما م بڑی مارکیٹوں میں لے کر جائیں گے اور متعلقہ تاجروں سے امیدواران کا تعارف کرائیں گے اور پیاف فاؤنڈرز الائنس کی پچھلی ۷۱ سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی جائے گی۔ لاہور چیمبر کے سابق صدور اور سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے - اس سلسلے میں لاہور کے تمام تاجر لیڈروں پیاف فاؤنڈرز الائنس کے لیڈروں سے رابطہ کیا ہے کہ انکی مارکیٹ کا وزٹ کریں۔  اس موقع پرشیخ محمد آصف اور محمد علی میاں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ الائنس بزنس کمیونٹی کی طاقت ہے -اس طاقت کی وجہ سے لاہور چیمبر کی بات حکومتی ایوانوں میں  توجہ سے سنی جاتی ہے - انہوں نے کہا کہ موجودہ الیکشن کے بعد لاہور چیمبر کے پلیٹ فارم  پر کاروباری  طبقہ کی  آواز میں مزید توانائی اور رسائی آئے گی۔
-اس موقع پر محمد علی میاں نے اعلان کیا ہے کہ کاروباری طبقہ کے مسائل حل کرانے  کے لیے الائنس نے پہلے کبھی کسی مصلحت سے کام لیا ہے اور نہ ہی آئیندہ کسی کمزوری کا اظہار کرے گا۔انہوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ بجلی گیس او پٹر ولیم مصنوعات کے نرخوں میں حالیہ اضافہ سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی مشکلات کئی گنا زیادہ ہو گئی ہیں اس لیے حکومت ان میں کمی کرے - انہوں نے کہا کہ ستمبر سے تاجروں کے لئے مختلف شرائط لاگو ہونے سے تاجروں کے لیے کاروباری کرنا بہت مشکل ہو جائے گا کیونکہ لین دین پر شناختی کارڈ کی شرائط سے ان کی پریشانیاں بڑھ جائیں گی اس شرط کو ختم کیا جائے -  الائنس قائدین نے وزیراعظم سے درخوا ست کی ہے کہ مینوفیکچرنگ سیکٹر کے لیے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے کیونکہ  انرجی کی قیمتوں میں  بے لگام اضافوں  کے صدمہ سے عوام  اور کاروباری طبقہ ابھی تک نکل نہیں سکا -

مزید :

کامرس -