سلک بینک کی جانب سے 858 ملین روپے کے آپریٹنگ نفع کا اعلان
کراچی (پ۔ر)سلک بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز نے 27 اگست،2019 کو ہونے والے اپنے اجلاس میں 30 جون،2019 کو ختم شدہ ششماہی کے حوالے 858 ملین روپے کے منافع کا اعلان کردیا۔جس کے مطابق صافی آمدنی میں 160 ملین روپے تک کا اضافہ ہوا،جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5% نمو کو ظاہر کرتا ہے۔ترجمان کے مطابق، ڈپازٹس میں دسمبر2018 کے مقابلے میں 16 بلین روپے تک کا اضافہ خاطر خواہ اضافہ ہوا، جس سے مجموعی ڈپازٹ بیس 148 بلین روپے ہوگیا، جو کسٹمر کی جانب سے بینک پر مسلسل اعتما د کا عکاس ہے۔CASA ڈپازٹس جودسمبر2018 میں 67.27% تھے، سے بڑھ کر جون 2019 میں 69.83% ہوگئے ہیں۔اسی طرح مجموعی ایڈوانسز8 بلین روپے تک بڑھ گئے جو سال 2019 کی پہلی ششماہی میں 8% بڑھوتری کو ظاہر کرتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق، سلک بینک نے اپنی کنزیومر لینڈنگ اور کارڈ ڈویژنز میں ہونے والی ٹھوس نمو کو برقرار رکھا ہے،جو اس کی آمدن کی رفتا ر میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔