ٹیکنوکے نئے موبائل      اسپارک گو کی ریکارڈ فروخت

  ٹیکنوکے نئے موبائل      اسپارک گو کی ریکارڈ فروخت

  

لاہور (پ ر)ٹیکنو سپارک گو  نے انٹرنیٹ پر ٹاپ ٹرینڈ اور سوشل میڈیا پر چالیس کروڑ کا ویورشپ  ریکار ڈ بھی قائم کیامعروف چینی کمپنی  ٹیکنو کے نئے مو بائل فون اسپارک گو  نے مارکیٹ میں آتے ہی اپنی فروخت کے ریکارڈ قائم کر دیے۔ مہنگائی کے اس دور میں یہ اسمارٹ فون انتہائی کم قیمت میں متعارف کروایا گیا ہے، 12999/- روپے کی اس کم قیمت میں لانچ کیا جانے والا یہ سمارٹ فون  daraz.pk  پرصرف  تین  منٹ میں اسٹاک آوٹ ہو گیا۔ صارفین کی بڑ ھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر کمپنی کی جانب سے  مزید موبائل فون کا اسٹاک پاکستان درآمد کیا گیا۔ اعداد  و شمار کے مطابق پاکستان میں اتنے کم وقت میں کسی بھی موبا ئل فون کا  ایک ہزار سے زائد یونٹ کا فروخت ہو جانا ایک  ریکارڈ ہے۔  4G سمیت بے شمار دیگر خصوصیات کے حامل اس فون میں 2GB Ram اور 16 GB انٹرنل اسٹوریج دی گئی ہے، علاوہ ازیں 6 اعشاریہ 1 اور 3 ہزار ایم اے ایچ  (3000mAh) کی دیر تک چلنے والی بیٹری کے ساتھ ساتھ جدید فیشل ان لاک ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔ٹیکنو موبائل پاکستان کے جی ایم  کریک ما  کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد ہمیشہ یہ رہا ہے کہ ہم اپنے تمام آلات میں عمدہ اور اعلیٰ کارکردگی کو یقینی   بنائیں اور ہمارے اس لانچ کئے گئے اسمارٹ فون کی قیمت کے مدِ مقابل ابھی تک کوئی موبائل مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔اس فون کے حوالے سے ایک اورخاص بات یہ ہے کہ اس فون کا ہیش ٹیگ  #SparkGo  اور #Sparkthespeed  سوشل میڈیا کی ویب سائٹس  ٹک ٹاک، انسٹاگرام، ٹویٹر، فیس بک اور گوگل کے ٹریڈنگ  کے ہیش ٹیگ والی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔

 علاوہ از ایں شو بز سے وابستہ شخصیات نے بھی اس ٹرینڈ پر اپنی ویڈیو شیئر کی ہیں جن میں عمران اشرف، حنا الطاف، رمشا ء خان، نور حسن اور میکال ذوالفقار شامل ہیں۔ سپارک دا سپیڈ کی خاص ٹیون نے سوشل میڈیا پر نہ صرف قومی بلکہ عا لمی سطح پر بھی  چالیس کروڑ سے زائد دیکھے جانے کا ریکارڈ قائم کیا۔۔ اسپارک گو موبائل نیبولا بلیک اور رائل پرپل رنگوں میں متعارف کروایا گیا اور یہ اسمارٹ فون 21 اگست سے ملک بھر کے تمام ریٹیلرز کے ہاں دستیاب ہے۔

مزید :

کامرس -