میٹرو بس ٹوکن مشینیں،برقی سیڑھیاں خراب ہونے کیخلاف تحریک التواء جمع
لاہور(نمائندہ خصوصی)میٹرو بس کی ٹوکن مشینیں،برقی سیڑھیاں اور پانی کے کولر خراب ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع،تحریک التواء مسلم لیگ (ن) کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی،ٹوکن مشینیں،برقی سیڑھیاں،پینے کے پانی کے کولر خراب،بس اسٹیشن پر بیت الخلاء اور بسوں کے اے سی بند ہو گئے ہیں،حکومت نے میٹرو بس کے کرایوں میں تو اضافہ کردیا ہے لیکن شہریوں کو سہولیات دینا بھول گئی ہے،متعدد میٹرو بس پر لگائی گئی ٹوکن مشینیں خراب ہونے کے باعث بند پڑی ہیں،کئی اسٹیشن پر پینے کا پانی اور واش روک کی سہولت میسر نہیں ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میٹروبس کے مسائل کو جلداز جلد حل کیا جائے، حکومت شہریوں کومعیاری سفری سہولیات مہیا کرے۔