کاہنہ، ڈکیتی مزاحمت پر مالک قتل، ہربنس پورہ میں شہری میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک 

کاہنہ، ڈکیتی مزاحمت پر مالک قتل، ہربنس پورہ میں شہری میں شہری کی فائرنگ سے ...

  

لاہور(کر ائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعد وارداتیں،ڈکیتی مزاحمت پر شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا، شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی مارا گیا،دوسرا فرا ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کاچھا پنڈ میں گزشتہ رات گئے تین ڈاکو شوکت کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنالیا۔ اس دوران اہلخانہ نے مزاحمت کی تو ڈاکووں نے شوکت کو گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ اسکے بیٹے محمد علی کو پسٹل کے بٹ مارے اور موقع سے فرار ہوگئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں والد شوکت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ زخمی بیٹے محمد علی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ مدعی کے مطابق انہوں نے ایک ڈاکو کی شناخت کر لی جس کا نام امان اللہ بتایا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹریس کرکے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسرے واقعہ میں ہربنس پورہ میں  سپر مارٹ سے گزشتہ روزدو ڈاکوؤں نے 80 ہزار روپے اور ایک موبائل لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کی تو اس دوران مارٹ کے مالک حسن شہزاد نے پیچھے سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی جس سے ایک گولی موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھے ڈاکو وقاص کو لگی اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوے فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پرپولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے ڈاکو کی نعش مردہ خانے جمع کروادی۔ پولیس کے مطابق مفرور ڈاکو کی تلاش جاری ہے۔علاوہ ازیں ڈیفنس بی میں ڈاکو گھر میں داخل ہو کر اعجا ز اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر3لاکھ40ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات،اقبا ل ٹا ؤ ن میں یا سر اور اس کی فیملی سے 3لاکھ10روپے، پر انی انا ر کلی میں 2موٹرسائیکل سوار ڈاکومجید اور اس کی فیملی سے 2لاکھ80ہز ار روپے نقدی و طلا ئی زیورات،گلشن اقبا ل میں نعما ن اور اس کی فیملی سے 2لاکھ60ہز ار روپے نقدی و طلائی زیورات،لٹن روڈمیں اسلم اور فیملی سے2لاکھ30ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات،گجر پو رہ میں ما جد اور فیملی سے2 لاکھ10ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات، ٹا ؤ ن شپ میں ظہیر سے 1لا کھ80ہزار اور موبائل فون،ریس کو رس میں جمیل سے1لا کھ 60ہزار نقدی اور موبائل فون،منا واں میں سر ور سے1لا کھ20ہزار نقدی اور موبائل فون،اچھر ہ میں پرلیا قت سے90ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ما ڈل ٹا ؤ ن اورسبز ہ زار سے گاڑیاں اور مستی گیٹ،ہر بنس پو رہ،ہڈ یا رہ،نو لکھا،سو ل لا ئن،ڈیفنس اے اورجو ہر ٹا ؤ ن کے علاقے سے موٹر  سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

ڈاکے

مزید :

صفحہ آخر -