حکومت نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے،طارق مسعود

حکومت نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے،طارق مسعود

  

لاہور (پ ر)حکومت پنجاب نے مون سون بارشوں کے نتیجہ میں کسی بھی قسم کی سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تما م تر اقدامات مکمل کر لئے ہیں۔اس سلسلہ میں پی ڈی ایم اے میں قائم ماسٹر کنٹرول روم عوام کو چوبیس گھنٹے دریاؤں،ندی،نالوں میں پانی کی روانی اور ان میں اپ ڈاؤن بارے پرنٹ و الیکٹرانک میڈ یا کے ذریعے عوام کو با خبر رکھا جا رہا ہے جبکہ صوبہ بھر میں قائم وئیر ہاؤسز میں کسی بھی ہنگامی صورت حال میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے اور ان کو کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔اس امر کا اظہار محکمہ تعلقات عامہ پنجاب میں انٹرن شپ کے لئے آئی پنجاب یونیو رسٹی، یونیو رسٹی آف سنٹرل پنجاب کی طالبات کے معلوماتی د ورہ کے موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے طارق مسعود نے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

طالبات کو مذید بتایا گیا کہ پی ڈی ایم اے کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔کسی بھی قسم کی بارشوں،سیلابی کیفیات، زلزوں و دیگر قدرتی آفات میں فوری ریلیف کے لئے اقداماتی عمل پی ڈی ایم اے کے ماتھے کا جھومر ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -