چیف الیکشن کمشنر نے فیڈرل الیکشن اکیڈمی کا افتتاح کر دیا 

  چیف الیکشن کمشنر نے فیڈرل الیکشن اکیڈمی کا افتتاح کر دیا 

  

اسلام آباد(این این آئی) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے فیڈرل الیکشن اکیڈمی کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ  فیڈرل الیکشن اکیڈمی سے ادارے کی استعدادکار میں بہتری آئے گی،فیڈرل الیکشن اکیڈمی میں افسران کو آٹھویں الیکٹورل مینجمنٹ کورس کی ٹریننگ دی جائیگی۔  منگل کو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں فیڈرل الیکشن اکیڈمی کی افتتاحی تقریب میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے فیڈرل الیکشن اکیڈمی کا افتتاح کر دیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب اور الیکشن کمیشن ممبر پنجاب اور خیبرپختونخواہ تقریب میں شریک ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر سر داررضا خا ن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فیڈرل الیکشن اکیڈمی کے قیام پر الیکشن کمیشن کے افسران کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ فیڈرل الیکشن اکیڈمی سے ادارے کی استعدادکار میں بہتری آئے گی۔چیف الیکشن کمشنرنے کہاکہ فیڈرل الیکشن اکیڈمی میں افسران کو آٹھویں الیکٹورل مینجمنٹ کورس کی ٹریننگ دی جائے گی،فیڈرل الیکشن اکیڈمی کے ہال کا نام میرے نام سے منسوب کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکٹورل مینجمنٹ کورٹ کے آٹھویں بیچ کی ٹریننگ شروع کردی گئی ہے،الیکشن کمیشن افسران فیڈرل الیکشن اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران خصوصی دلچسپی لیں۔ انہوں نے کہاکہ اپنے بین الاقوامی پارٹنرز کا الیکشن کمیشن کی استعداد کار بڑھانے کے حوالہ سے کاوشوں پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے فیڈرل اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے افسران کی ٹریننگ ایک اہم مرحلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن پاکستان میں صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے 199 افسران کی 7 مراحل میں تربیت کی جا چکی ہے،2018 کے عام انتخابات میں لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز میں افسران کی ٹریننگ کی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ فیڈرل الیکشن اکیڈمی الیکٹورل مینجمنٹ کورس کا اغاز ہے۔ انہوں نے کہاکہ فیڈرل الیکشن اکیڈمی سے افسران کو جدید اور بہتر ٹریننگ دی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر

مزید :

صفحہ آخر -