پی کے 115 انتخابی عذرداری کیس، الیکشن کمیشن نے آر او سے رپورٹ طلب کرلی

  پی کے 115 انتخابی عذرداری کیس، الیکشن کمیشن نے آر او سے رپورٹ طلب کرلی

  

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن  نے پی کے 115 انتخابی عذرداری کیس ریٹرننگ افسر سے الیکشن رپورٹ طلب کر تے ہوئے سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی کے 115 انتخابی عذرداری کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنرسردار رضا حیات کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،پی ٹی آئی امیدوار عابدالرحمان نے موقف اختیار کیا ہے کہ دوبارہ گنتی کی درخواست میں جیتنے والے امیدوارکے ووٹ کم ہوگئے، ٹانک اورایف آرلکی کے بیلٹ پیپرزبیگ کھلے ہوئے تھے،پی ٹی آئی امیدوار نے کہا کہ فارم 45 میں ردوبدل کیاگیا،انتخابی عملہ نے کہا کہ ریٹرننگ افسرحج پرہیں اور13 ستمبرکوواپس آئیں گے،الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسرسے الیکشن رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 17 ستمبرتک ملتوی کردی۔

 رپورٹ طلب

مزید :

صفحہ آخر -