وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں جراتمندانہ موقف اختیار کیا،شاہد صدیق

وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں جراتمندانہ موقف اختیار کیا،شاہد صدیق

  

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر‘پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقر یر میں جرات مندانہ مو قف اختیار کیا ہے۔کشمیر یو ں سے پاکستان کا کلمے والا ر شتہ ہے جسے دنیا کی کو ئی طا قت ختم نہیں کر سکتی۔ مسئلہ کشمیر تار یخ کے نازک مو ڑ پر آ چکاہے مو دی کچھ بھی کر لے اسے کشمیریو ں کو ان کابنیادی حق دینا پڑے گا۔ ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پارٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ دنیا کے کشمیر یو ں بارے کمزور مو قف سے ہی بھار ت کو شہ ملی ہو ئی ہے۔

بھار ت نے کشمیر یو ں پر مظا لم ڈھانے کی نئی تاریخ ر قم کر دی ہے کئی رو ز سے کشمیری کر فیو کے سا یہ میں زند گی گزار رہے ہیں کشمیریو ں کے گھرو ں میں را شن تک مو جو د نہیں بھار تی حکام نے عملی طور پر کشمیر یو ں کوایک پنجرے میں بنک کرکے رکھ دیا ہے مگر آزادی کے متوالے بھار تی جار حیت کا پوری جر ات اور بہادری سے جواب دے رہے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -