مود ی سرکار لاتوں کا بھوت ہے، باتوں سے ماننے والی نہیں: سراج الحق

      مود ی سرکار لاتوں کا بھوت ہے، باتوں سے ماننے والی نہیں: سراج الحق

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے دور اقتدار کے پہلے دن سے لے کر آج تک یوٹرن لیے ہیں، اس سے پاکستان کو داخلی، خارجی، سفارتی، معاشی، سیاسی، انتظامی محاذ پر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی نے پاکستان کو تنہا کردیاہے۔ حکومت زبانی جمع خرچ سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرے۔ پاکستانی اور کشمیری قوم حکومت کے عملی اقدامات کرنے کی راہ تک رہے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹرمپ سے یہ کہنا کہ ثالثی کی ضرورت نہیں، کشمیر کا مسئلہ پاکستان سے بات کر کے حل کریں گے یہ بغل میں چھری اور منہ میں رام رام والی بات ہے۔ مودی سرکار لاتوں کی بھوت ہے، باتوں سے ماننے والی نہیں، پاکستان کے لیے مودی اور ٹرمپ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب ثمر باغ،دیر میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سرا ج الحق نے کہاکہ موجودہ حکومت نے بھی سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کے تسلسل کو برقرار رکھا ہے اور ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی میں دے دیاہے۔پاکستان معاشی محاذ پر تیزی سے پستی کی طرف جارہاہے۔ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر، دس لاکھ نوجوانوں کو روزگار دینے کے وعدے ہوا میں تحلیل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ تحریک انصاف حکومت میں غربت، مہنگائی، بے روزگاری، لاقانیت، بدامنی کے جھکڑچل رہے ہیں۔ 

سراج الحق 

مزید :

صفحہ آخر -