حکومت زرداری کی زندگی سے نہ کھیلے،ہسپتال منتقل کیا جا ئے،نفیسہ شاہ

حکومت زرداری کی زندگی سے نہ کھیلے،ہسپتال منتقل کیا جا ئے،نفیسہ شاہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق آصف علی زردای کو ہسپتال منتقل کیا جا ئے کٹھ پتلی حکومت آصف علی زرداری کی زندگی سے نہ کھیلے۔انہوں نے کہا کہ معزز عدالت آصف علی زرداری کی صحت کا نوٹس لے، سلیکٹڈ وزیر اعظم سیاسی انتقام کی نئی روایات نہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں جمہوریت نہیں بے نامی آمریت ہے سلیکٹڈ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ بلاول بھٹو خاموش رہیں عمران خان کان کھول کر سن لیں بلاول بھٹو خاموش نہیں ہونگے۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ نیازی صاحب قرض اتنا اٹھاؤ جتنا بوجھ برداشت کر سکیں آصف علی زرداری کے لئے مشکلات نئی نہیں آصف زرداری جمہوریت دشمنوں کی آنکھ میں کانٹے کی طرح چبھ رہے ہیں۔

نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -