چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات  باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیا ل

چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معززمہمان کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معززمہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن چائنہ نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاکستان بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چینی جنرل نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی۔ 

 ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -