ڈینگی لاروا تلف کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، محمد رضو ان

 ڈینگی لاروا تلف کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، محمد رضو ان

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی وزیر ماحولیات پنجاب باؤسنگ محمد رضو ان نے ڈینگی لاروے کی موجودگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے محکمہ ماحولیات کی دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز لاہور میں ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی وزیر محمد رضوان نے کہا کہ صوبے بھرمیں محکمہ ماحولیات کا عملہ متحرک ہے اور ایمر جنسی بنیادوں پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی اور اس کو تلف کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ظفر اقبال کو راولپنڈی میں انسداد ڈینگی مہم کا انچارج تعینات کر دیا ہے۔ جبکہ اسی طرح دیگر اضلاع میں بھی انچارج تعینات کیے گئے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ ماحولیات کی دو خصوصی ٹیمیں راولپنڈی میں انسداد ڈینگی مہم میں حصہ لیں گی اور عوام کو اردگرد کا ماحول صاف رکھنے کیلئے آگاہی بھی دینگی۔صوبائی وزیر ماحولیات نے عوام سے اپیل کی کہ انسداد ڈینگی مہم میں حکومت کا ساتھ دیں اور ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ باؤ محمد رضوان نے کہا کہ عوام گملوں،فریج کی ٹرے اور روم کولر کو باقاعدگی سے صاف کریں۔

 محمد رضو ان

مزید :

صفحہ آخر -