پلاسٹک بیگ پر ہابندی کے نفاذ سے قبل آگاہی مہم چلانے کا حکم

    پلاسٹک بیگ پر ہابندی کے نفاذ سے قبل آگاہی مہم چلانے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر ممکنہ پابندی کے خلاف دائردرخواست پرپنجاب حکومت کوپولی تھین بیگ پر ہابندی کے قانون کے نفاذ سے قبل آگاہی مہم چلانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے سیکرٹری آئی اینڈ سی کو پولی تھین بیگز پر پابندی کے بارے میں قانونی سازی سے قبل سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ورکشاپ کروانے کی ہدایت بھی کی ہے،گزشتہ روز عدالت کے حکم پر سیکرٹری آئی اینڈ سی اور ڈی جی ماحولیات ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، عدالت نے درخواست گزار کی طرف سے پولی تھین کے شاپنگ بیگزپر پابندی کے لئے ممکنہ قانون سازی کے خلاف حکم امتناعی کی استدعا مسترد کردی اورمتعلقہ حکام کو مذکورہ ہدایات جاری کیں،عدالت نے ہدایت کی کہ ورکشاپ میں تمام سٹیک ہولڈرز کو بولنے کا موقع دیاجائے،درخواست گزار کی طرف سے قانون سازی پر پابندی کی استدعا پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ابھی تو قانون نہیں بنا آپ پٹیشن لے کر آگئے،پنجاب حکومت تمام صوبوں سے بہتر کام کررہی ہے۔

آگاہی مہم

مزید :

صفحہ آخر -