طلبہ و طالبات کے ایوان قائداعظم اور کارکنان کے مطالعاتی دورے

طلبہ و طالبات کے ایوان قائداعظم اور کارکنان کے مطالعاتی دورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)دارِ ارقم سکول اسلام پورہ‘ کیمپس‘ کے طلبا و طالبات نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور دارِ ارقم سکول‘ ویلنشیا ٹاؤن‘ مین روڈ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہئ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ پروگریسو گرلز ہائی سکول‘ آر بلاک‘ ماڈل ٹاؤن‘ گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل گرلز ماڈل ہائی سکول‘ ماڈل ٹاؤن‘گورنمنٹ اسلامیہ جونیئر ماڈل سکول‘ گوالمنڈی اورگورنمنٹ انجمن اسلامیہ گرلز ہائی سکول‘ گوالمنڈی کا وزٹ کیا۔