حکومت دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کا کیس لڑے گی،سعدیہ سہیل رانا

حکومت دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کا کیس لڑے گی،سعدیہ سہیل رانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا خطاب عوامی امنگوں کے عین مطابق تھا کشمیر کی موجودہ صورت حال میں عوام ایسے خطاب کی ہی توقع کر رہے تھے، حکومت کشمیریوں کا ہر ممکن ساتھ دے گی۔ اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ حکومت دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کا کیس لڑے گی،کشمیری عوام اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں اپوزیشن مثبت کردار ادا نہیں کر رہی، وہ صرف اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے ہاتھ پاؤ مار رہی ہے۔ سابق حکمرانوں کے بچے اور کاروبار بھی باہر ہیں، کرپشن کی وجہ سے پاکستان کے ادارے تباہ کیے گئے۔ ملک کو بُرے حالات میں دھکیلنے والوں کا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سعدیہ سہیل رانا نے کہا کہ حکومت ملک کو کرپشن سے پاک کرنے لئے پرعزم ہے، پاکستان کی ترقی کا راز کرپشن فری ملک بنانے میں پنہاں ہے۔