حافظ سعید کے خلاف درج مقدمات کے اخراج کیلئے درخواست پر محکمہ انسداد دہشت گردی کو نوٹس جاری

حافظ سعید کے خلاف درج مقدمات کے اخراج کیلئے درخواست پر محکمہ انسداد دہشت ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس مظاہر علی اکبرنقوی اور مسٹر جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید اوردیگر راہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کے اخراج کے لئے دائر درخواست پر محکمہ انسداد دہشت گردی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیاہے۔حافظ سعید کے وکیل اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیاکہ حکومت نے حافظ سعید پر لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے کا بے بنیاد الزام لگایا کرمقدمہ درج کیا،حافظ سعید کا القاعدہ یا لشکر طیبہ نامی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں،عدالت نے سی ٹی ڈی لاہور کے ایس ایچ او کوبھی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کیاہے۔

نوٹس جاری

مزید :

صفحہ آخر -