لیسکو اور ایف بی آر کو بجلی کے بلوں کے ذریعے انکم ٹیکس وصولی سے روک دیا گیا

لیسکو اور ایف بی آر کو بجلی کے بلوں کے ذریعے انکم ٹیکس وصولی سے روک دیا گیا

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے دین ٹیکسٹائل ملز کی درخواست پرلیسکو اور ایف بی آر کو بجلی کے بلوں کے ذریعے انکم ٹیکس وصولی سے روک دیا، جسٹس جواد حسن نے اس سلسلے میں دائردین ٹیکسٹائل ملز کی درخواست پر مدعاعلیہان کونوٹس بھی جاری کردیئے ہیں۔درخواست گزارکی جانب سے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ کمرشل صارفین سے سیکشن 235 (بی)کے تحت ماہانہ بلوں میں انکم ٹیکس وصول کیا جاتا ہے، زیروں ریٹڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری سے انکم ٹیکس ماہانہ بلوں میں وصول نہیں کیا جا سکتا،لیسکو اور ایف بی آر کے اس اقدام کو کالعدم کیا جائے۔

روک

مزید :

صفحہ آخر -