حکومت سیاحت کے فروغ میں سنجیدہ ہے، زلفی بخاری

      حکومت سیاحت کے فروغ میں سنجیدہ ہے، زلفی بخاری

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کے شعبے پر کافی کام ہو رہا ہے،حکومت سیاحت کے فروغ میں سنجیدہ ہے، نجی شعبہ اعتماد کرے۔اسلام آباد میں سیاحت سے متعلق ورکشاپ کو لکھے گئے اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ بڑی کمپنیوں کو پاکستان میں برینڈ تیار کرنے کی دعوت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شاندار ثقافت ہے جسے اجاگر کرنا چاہیے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم سے ڈانٹ اس لیے پڑتی ہے کہ سیاحت کو زیادہ فروغ کیوں نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سیاحت کے فروغ میں سنجیدہ ہے، نجی شعبہ اعتماد کرے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاحت میں خود دلچسپی لے رہے ہیں اور ہم پی ٹی ڈی سی کو منافع بخش ادارہ بنانا چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر ممالک کی طرح ہمیں بھی اپنی سیاحت کو مثالی بنانا ہے۔

زلفی بخاری

مزید :

صفحہ آخر -