مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی ایک قدم آگے تو دو قدم پیچھے چلی جاتی ہیں،حافظ حسین احمد

  مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی ایک قدم آگے تو دو قدم پیچھے چلی جاتی ہیں،حافظ حسین ...

  

جیکب آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی ایک قدم آگے تو دو قدم پیچھے چلی جاتی ہے اور اس طرح ان جماعتوں کے مزکری قائدین کے بیانیہ میں بھی واضح فرق ہے، پیپلز پارٹی میں آصف زرداری اور مسلم لیگ میں شہباز شریف مفاہمانہ جبکہ بلاول اور مریم نواز مخاصمانہ انداز اپنائے ہوئے ہیں اور یہی تضاد متحدہ اپوزیشن کے مکمل اتحاد اور یکجہتی میں روکاوٹ ہے۔ منگل کے روز صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے مقدمات عدالت میں چل ہے ہیں انہوں نے اپنے اپنے معاملات خود عدالتوں کے حوالے کئے، پارلیمنٹ کے بجائے معاملات کو جب عدالتوں میں گھسیٹا جائے گا اورسیاستدان اپنے گندے کپڑے پارلیمنٹ میں دھونے کے بجائے عدالت میں دھوئیں گے تو ایسا ہی ہوگا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے پاس پارلیمنٹ میں اکثریت تھی وہ وہاں کوئی ایسا قانون اور ادارہ بناتے جس میں احتساب ہوتا لیکن انہوں نے خود عدالتوں کو خط لکھ کر کیس ان کے سپرد کیا جبکہ عدالت کہتی رہی کہ ہم یہ کیس نہیں دیکھیں گے اس کے باوجود دوبارہ ان سے رجوع کیا گیا۔

فظ حسین احمد

مزید :

صفحہ آخر -