سکولوں کی حاضری آن لائن کرنے کے اعلان پر عملدرآمد نہ ہو سکا،رابعہ فاروقی

سکولوں کی حاضری آن لائن کرنے کے اعلان پر عملدرآمد نہ ہو سکا،رابعہ فاروقی

  

لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ ایک سال بعد بھی سرکاری سکول کے بچوں کی حاضری کو آن لائن کرنے کے اعلان پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔ 90 فیصد سے زائد بچوں کی حاضری آن لائن ہی نہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے سرکاری سکولوں کے بچوں کی حاضری کو سو فیصد آن لائن کرنے کا اعلان کیا گیا۔تمام سکولوں کے سربراہوں کو کہا گیا تھا کہ وہ سکولوں کو دیئے گئے ٹیبز کے ذریعے بچوں کی حاضری کو آن لائن کریں۔ صوبے کے 48 ہزار سکولوں کو آن لائن حاضری کے لیے ٹیبز دیے گئے۔

22 اگست کی سکول انفارمیشن رپورٹ کے مطابق صرف چھ لاکھ ہیں، جن کی حاضری آن لائن ہوسکی۔سکول انفارمیشن سسٹم میں اس وقت ایک کروڑ دس لاکھ سے زائد بچے رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سارے سکولوں میں فیک انرولمنٹ بھی ہے جس کی وجہ سے ڈیٹا اپ لوڈ نہیں کیا جاتا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -