عدالت نے رانا ثناء کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

عدالت نے رانا ثناء کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثناء للہ کو جیل میں گھر کا کھانا دینے کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایم ایس کو رانا ثناء اللہ کا میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے رانا ثناء اللہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے پی آئی سی کے ایم ایس کورانا ثناء اللہ کا میڈیکل کرنے کا حکم دیتے ہوئے پورٹ طلب کرلی، عدالت نے اپنے حکم میں لکھاہے کہ بتایاجائے رانا ثناء اللہ کو گھر کا پرہیزی کھانا دینے کی ضرورت ہے یا نہیں؟یہ بھی آگاہ کیا جائے کہ جیل کا کھانا رانا ثناء اللہ کی صحت کے بہتر ہے یا نہیں، رانا ثناء اللہ کی جانب سے ان کے وکیل فرہاد علی شاہ نے موقف اختیار کیا کہ بیمار ہونے کی وجہ سے ان کے صحت کے لئے گھر کا کھانا دینے کی اجازت دی جائے،جیل قوانین کے مطابق زیر ٹرائل ملزم کو گھر کا کھانا دیا جا سکتا ہے۔
رانا ثنا فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -