کشمیر میں ظلم و ستم کے دن جلد ختم ہو ں گے،حاجی نواز پپو

کشمیر میں ظلم و ستم کے دن جلد ختم ہو ں گے،حاجی نواز پپو

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین الیکٹرونکس گڈز امپورٹر ایسوسی ایشن لاہور اور انجمن تاجران ہال روڈ کے سینئر نائب صدر حاجی نواز پپو نے کہا ہے کہ کشمیر میں ظلم و ستم کے دن انشاء اللہ ضرور ختم ہوں گے،بھارت نے اس وقت پورے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم اپنی جانیں قربان کر دیں گے لیکن کشمیر اور پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔،مودی نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کی ہے جس کا خمیازہ اسے بہت جلد بھگتنا پڑے گا۔کیونکہ ظلم کی اندھیر ی رات زیادہ دیر نہیں رہتی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -