کشمیر کی صورتحال، دینی و سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز قومی کانفرنس آج ہوگی

کشمیر کی صورتحال، دینی و سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز قومی کانفرنس آج ہوگی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)کشمیر کی صورتحال پر ملک کی بڑی دینی و سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز قومی کانفرنس آج لاہور میں ہوگی۔ کانفرنس میں ملک کی بڑی دینی شخصیات، علماء و مشائخ، گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور، سابق صدر آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان، تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری، مسلم لیگ (ض)کے اعجاز الحق، مسلم لیگ ق سے کامل علی آغا سمیت اہم شخصیات خطاب کرتے ہوئے کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔

آل پارٹیز قومی کانفرنس

مزید :

صفحہ آخر -