سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے46ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچ گئے

  سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے46ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچ گئے

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حجاج کرام کی وطن واپسی جاری اب تک46ہزار سے زائد حجاج وطن واپس پہنچ چکے ہیں وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق 27ہزار حجاج سرکاری سکیم کے جب کہ19ہزار حجاج پرائیویٹ سکیم کے پہنچے ہیں،22ہزار سے زائد حجاج مدینہ منورہ میں موجود ہیں جو8دن قیام کے بعد وطن واپس پہنچیں گے،مدینہ منورہ ائیر پورٹ سے وطن واپسی کی پروازیں شروع ہو چکی ہیں،سرکاری سکیم کے74ہزار حجاج ابھی مکہ مکرمہ میں موجود ہیں،سرکاری پوسٹ حج آپریشن15ستمبر تک جاری رہے گا۔

واپسی

مزید :

صفحہ آخر -