شام کے سفیر ڈاکٹر مازن عبید کی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات

  شام کے سفیر ڈاکٹر مازن عبید کی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)شام کے سفیر ڈاکٹر مازن عبید کی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اپنے دفترآمد پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا،دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان اور شام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں،مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مل بیٹھ کر سوچنا ہو گا،دونوں ملکوں کے مابین علما کے وفود کا تبادلہ تعلقات کومزید فروغ دے گا،شام کے مفتی اعظم احمد بدر الدین حسون کے دورہ پاکستان کے متمنی ہیں۔  
ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -