ڈاکٹرز کی تجویز پر بھی زرداری کو ہسپتال منتقل نہیں کیاجارہا،پیپلزپارٹی

   ڈاکٹرز کی تجویز پر بھی زرداری کو ہسپتال منتقل نہیں کیاجارہا،پیپلزپارٹی

  

 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت انتقام کی ضد پر اڑی ہے، انتقامی سرکار پیپلز پارٹی کو جھکا نہیں سکتی۔ ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہاکہ ڈاکٹرز نے آصف علی زرداری کو فوری ہسپتال منتقل کرنیکی تجویز دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز کی تجویز کے بعد بھی ان کو جیل میں رکھا جا رہا، آصف علی زرداری کی صحت کے ساتھ کھیلا جا رہاانہوں نے کہاکہ حکومت انتقام کی ضدپر اڑی ہے، انتقامی سرکار پیپلز پارٹی کو جھکا نہیں سکتی۔انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کو جیل میں علاج کی کوئی سہولت میسر نہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کرے، آصف علی زرداری کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

 پیپلز پارٹی.

مزید :

صفحہ آخر -