اسمبلی اجلاس میں شرکت، فریال تالپور  کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کی ہدایت

   اسمبلی اجلاس میں شرکت، فریال تالپور  کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کی ہدایت

  

 اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریال تالپور کی سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر  لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دیا۔ منگل کو فریال تالپور کی سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ عدالت نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کے ساتھ فریال تالپور کی درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک سے کہاکہ آپ اس معاملے پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کریں۔وکیل کہاکہ عدالت اس حوالے سے واضح کر دے کیونکہ لاہور ہائی کورٹ سے ہمیں اسلام آباد جانے کا نہ کہا جائے۔

فریال تالپور

مزید :

صفحہ آخر -