جعلی اکاؤنٹس کیس،خواجہ مصطفی،ذو القرنین   خواجہ سلمان یونس، وحید احمد اور داؤدی مورس کاس کے جو ڈیشل میں میں 13ستمبر تک توسیع 

    جعلی اکاؤنٹس کیس،خواجہ مصطفی،ذو القرنین   خواجہ سلمان یونس، وحید احمد ...

  

 اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں خواجہ مصطفی،ذو القرنین، خواجہ سلمان یونس، وحید احمد اور داؤدی مورس کاس کے جو ڈیشل میں میں 13ستمبر تک توسیع کر دی۔منگل کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں خواجہ مصطفی ذوالقرنین، خواجہ سلمان یونس، وحید احمد اور داؤدی مورکاس کے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے خواجہ مصطفی ذوالقرنین، خواجہ سلمان یونس، وحید احمد اور داؤدی مورکاس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع کر دی۔ دور ان سماعت جعلی اکاؤنٹس کیس میں شریک ملزم داؤدی مورکاس کے وکیل نے درخواست دائر کر دی۔ وکیل صفائی نے استدعا کی کہ موکل داؤدی مورکاس کی میڈیکل رپورٹ دیکھنا چاہتے ہیں، عدالت نے ملزم داؤدی مورکاس کی میڈیکل رپورٹ وکیل صفائی کو فراہم کر دی۔ وکیل صفائی نے کہاکہ ملزم داؤدی مورکاس کی میڈیکل رپورٹ مکمل نہیں تفصیلی رپورٹ چاہیے۔عدالت نے وکیل صفائی کو تفصیلی میڈیکل رپورٹ کی فراہمی کیلئے درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی۔ وکیل صفائی نے تفصیلی میڈیکل رپورٹ کے حصول کیلئے درخواست دائر کر دی،عدالت نے جیل سپریڈنٹ کو ملزم داؤدی مورکاس کا میڈیکل کروانے کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔

توسیع

مزید :

صفحہ آخر -