افغانستان، چیک پوسٹ پر حملہ، 8فوجی ہلاک، جوابی کارروائی میں 8طالبان مارے گئے 

  افغانستان، چیک پوسٹ پر حملہ، 8فوجی ہلاک، جوابی کارروائی میں 8طالبان مارے ...

  

کابل(آن لائن) افغانستان میں ایک سکیورٹی چوکی پر طالبان کا حملہ، 8فوجی ہلاک، جوابی کارروائی میں 8 طالبان بھی مارے گئے، متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی صوبہ بدغیس میں طالبان کے ایک گروپ نے سیکیورٹی چوک پر اچانک دھاوا بول دیا اس موقع پر سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی جھڑپوں میں آٹھ طالبان اور آٹھ فوجی ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔زخمی ہونیوالے فوجیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ افغان سکیورٹی فورسز کے مزید دستے علاقے میں پہنچ گئے سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔

افغانستان،حملہ

مزید :

صفحہ آخر -