بلدیاتی قوانین میں ترمیم، کے پی کے حکومت کو 12ستمبر تک کی مہلت

    بلدیاتی قوانین میں ترمیم، کے پی کے حکومت کو 12ستمبر تک کی مہلت

  

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی قوانین میں ترمیم سے متعلق کیس میں ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخواکو 12 ستمبر تک کی مہلت دیدی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخوا کے بلدیاتی قوانین میں ترمیم سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے ایڈووکیٹ جنرل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،ایڈووکیٹ جنرل نے بلدیاتی قوانین میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جمع کرانے کیلئے دوبارہ مہلت مانگ لی،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ یکطرفہ کیس تھا، دفتر میں بیٹھ کر فیصلہ دے سکتے تھے، آپ کو جتنا سنا اتنا وقت دیا گیا،آپ جتنی تاخیرکریں گے ہم پراتنا بوجھ بڑھے گا۔ممبرالیکشن کمیشن ارشاد قیصرنے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسارکیا کہ آپ کب تک نوٹیفکیشن جاری کرینگے،  (آج) بدھ کو  خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں کی مدت مکمل ہوجائے گی،ہم خیبرپختونخوا میں بلدیاتی حلقہ بندیاں شروع کردینگے،الیکشن کمیشن نے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو 12 ستمبر تک کا وقت د یتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

چیف الیکشن کمشنر

مزید :

صفحہ آخر -