معیشت کومستحکم بنا نے کیلئے وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جا رہا  ہے،دوست مزاری 

معیشت کومستحکم بنا نے کیلئے وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جا رہا ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)قائمقام سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے حقیقت پسندانہ ترجیحات کا تعین کیا جاچکا ہے جن کی بدولت تیز رفتار ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جارہا ہے۔ معیشت کوپائیدار بنیادو ں پر مستحکم بنا نے کیلئے وسائل کا درست اور شفاف استعمال ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار ں انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنے حلقہ انتخاب سے آئے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں کہا کہ پر امن معاشرے کے قیام اور معاشی خوشحالی کے لئے امیر و غریب میں تفریق کو کم کرکے قدرتی وسائل کو لوگوں کی بھلائی کے لئے استعمال کر کے اور دیگر عملی اقدامات سے ملک کو تمام مسائل سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت قوم سے کئے ہر وعدے کو پورہ کرنے اور پاکستان کا وقار دنیا میں بلند کرنے کے لئے عمل پیرا ہیں۔داردوست محمد مزاری نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا رہی ہے۔حکومتِ پنجاب نے جنوبی پنجاب کے لئے نہ صرف بھاری بجٹ مختص کیا ہے بلکہ جنوبی پنجاب کی بحالی و بہتری کے لئے ترقیاتی سکیمیں منظور کی جا رہی ہیں تاکہ وہاں کے عوام کو حقوق فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کو بر وقت حل کیا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور میں خود عوام کے مسائل سننے کے ساتھ ساتھ ان کے فوری حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہوں گا۔

 دوست مزاری

مزید :

صفحہ آخر -