ایم ڈی واس فیصل آباد نے ڈپلو ما ہولڈر کو دوبارہ ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا 

  ایم ڈی واس فیصل آباد نے ڈپلو ما ہولڈر کو دوبارہ ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر ...

  

فیصل آباد(خرم عمران سے)ایم ڈی واسا نے کچھ عرصہ قبل ”پاکستان“سٹیزن پورٹل پر شکایت کے بعد جس ڈپلوما ہولڈر کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدہ سے ہٹایا تھا۔گرد بیٹھتے ہی ایم ڈی نے اپنے رائٹ ہینڈ کو ایک بار پھر ڈپٹی ڈائریکٹر آئی اینڈ سی کے عہدہ پر تعینات کر دیاحالانکہ سپریم کورٹ کی طرف سے واضح احکامات ہیں کہ کسی بھی ڈپلوما ہولڈر کو ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدہ پر تعینات نہیں کیا جا سکتا۔ سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلہ میں 3اکتوبر 2018کو حکم دیا تھا کہ کوئی بھی ڈپلوما ہولڈر کسی پروفیشنل انجینئر کے عہدہ پر کام نہیں کر سکتا اس فیصلہ کے تقریباً 5ماہ بعد 7مارچ 2019ء تک ایم ڈی نے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہ کیا اور جب پاکستان سٹیزن پورٹل پر اس سلسلے میں شکایت کی گئی تو 7مارچ 19ء کو انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدہ پر ڈی موٹ کر دیا‘ اس عمل کو تقریباً 5ماہ گزر گئے اور معاملہ ٹھنڈا پڑ گیا تو چند روز قبل پھر انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدہ پر تعینات کر کے توہین عدالت کا ارتکاب کیا گیا اور اب نئی صورتحال کے تحت تمام عدالتی احکامات کی پرواہ کئے بغیر انہی ڈپٹی ڈائریکٹر نے ایم ڈی کو تحریری درخواست پیش کر دی کہ انہیں آن پے سکیل کی بجائے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کرنٹ چارج دیا جائے آخری اطلاعات کے مطابق اس پر کیا فیصلہ ہوا اس بارے معلوم نہیں ہو سکا۔

ایم ڈی

مزید :

صفحہ آخر -